the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ویویک سابق ایم پی سے ریاستی قائدین کی بات چیت ۔ویویک نے دو دن کا وقت طلب کیا ۔سونیا گاندھی کی ہدایت پر منگل کو اتم کمار ریڈی دہلی روانہ ہونگے ۔
ورنگل 26؍اکٹوبر (اعتماد نیوز)ورنگل پارلیمانی حلقہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد کانگریس پارٹی میں اچانک سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔روز افزوں امیدواروں تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ریاستی ہائی کمانڈ نے سینئرآنجہانی قائد جی وینکٹ سوامی کے فرزند سابق پداپلی کریم نگر ایم پی ویویکا نندا کو انتخابی میدان میں اتارنے کی سعی کررہی ہے ۔دراصل کانگریس قائدین ورنگل پارلیمانی امیدوار کی حیثیت سے ویویک کو اتارنا چاہتی تھی لیکن کانگریس قائدین اب یہ کہہ رہے تھے کہ ویویک انتخاب لڑنے سے گریز کررہے ہیں ۔لیکن اچانک پھر سے ویویک کا نام ہی منظر عام پر آرہا ہے ۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ایک مرتبہ ویویک سے کانگریس کے اہم قائدین نے تبادلہ خیال کیا ۔اور بتایا جاتا ہے گزشتہ جمعہ کو صدر پی سی سی اتم کمار ریڈی ،سابق ایم پی پونم پربھاکر ،ایم ایل اے دنتو مادھو ریڈی ،پرکال انچارج وینکٹ راما ریڈی ویویک سے بات چیت کی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ یہ بات چیت انتخاب میں مقابلہ کے لئے کی گئی ہے۔اس سلسلے میں ویویک نے



دو دن کا وقت طلب کیا تھا ۔سابق میں ویویک کانگریس پارٹی میں تھے بعد ازاں ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی تھی پھر دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔چند دنوں سے یہ افواہ جاری ہیں کہ دوبارہ ویویک ٹی آر ایس میں شمولیت کرنے والے ہیں ۔اس ضمن میں مسٹر ویوک نے واضح انداز میں کہا کہ وہ کانگریس پارٹی چھوڑنے والے نہیں ہیں ۔چند قائدین نے بتایا کہ بہت پہلے سے ہی ویویک ورنگل پارلیمانی حلقہ سے انتخاب لڑنے کے خواہش مند ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ ویویک نے ورنگل حلقہ میں ایک سروے کروایا تھا ۔اور یہ سروے مختلف موضوعات پر ہوا ۔اس طرح کا سروے کانگریس پارٹی نے بھی کروایا ۔اس سروے میں 7سے لیکر 8فیصد اونچ نیچ ہے ۔سروے کے مطابق سخت محنت سے کام کرنے پر کانگریس پارٹی کامیاب ہوسکتی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ اب تک 9سے زائد افراد انتخاب میں مقابلہ کرنے تیار ہیں ۔پدا پلی ویویک کے ساتھ ساتھ سابق ایم پی راجیا ،سابق مرکزی وزیر سروے ستیا نارائنا ،راجا راؤ پرتاپ ،این سرینواس ،اور دیگر کے نام اور دیگر لوگ ریاستی ہائی کمانڈ سے تبادلہ خیال کررہے ہیں ۔اس ضمن میں امیدوار کے انتخاب کے لیے صدر کل ہند کانگریس کمیٹی سونیا گاندھی اور نائب صدر راہو گاندھی نے صدر اتم کمار ریڈی کودہلی طلب کیا ہے ۔بتایا جاتا ہے اتم کمار ریڈی منگل کے دن دہلی روانہ ہونگے ۔امیدوار کا نام فائنل ہونے کے بعد ہی وہ واپس ہونگے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.